پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔
28 مئی بروز بدھ سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔
ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا اور لٹن داس نے کی۔
واضح رہے ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔