31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمقروض تاجر کی خاندان سمیت خود کشی، کار سے 6 لاشیں برآمد

مقروض تاجر کی خاندان سمیت خود کشی، کار سے 6 لاشیں برآمد


جس کار سے لاشیں ملی اسکے گرد پولیس اور تفتیش کار موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پنجکلہ کے ایک خالی پلاٹ میں پارک ایک گاڑی سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جبکہ ساتواں شخص اسپتال پہنچ کر دم توڑ گیا۔

پولیس کو شک ہے کہ یہ اموات مالی دباؤ کی وجہ سے خود کشی کے باعث ہوئیں۔ 

بتایا جاتا ہے کہ اس خاندان کا تعلق ہریانہ ہی کے حصار شہر سے ہے۔ نو سال بعد یہ خاندان ڈیرہ دون سے واپس آیا تھا اور ان پر کروڑوں کا قرض تھا جس کی وجہ سے قرض خواہوں کی جانب سے انھیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔

پنجکلہ کے ڈپٹی پولیس کمشنر ہیمادری کوشیک کا کہنا ہے کہ بادی النظر میں یہ خود کشی کا معاملہ لگتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔ 

مرنے والوں میں41 سالہ تاجر، اسکے والدین، بیوی، تین بچوں 14 سالہ بیٹا اور 12 سال کی دو جڑواں بیٹیاں شامل ہیں۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دو ماہ قبل یہ خاندان ڈیرہ دون سے شفٹ ہوا تھا اور پنجکلہ سے باہر ساکیتری میں قیام پذیر تھا۔ ایک مقامی نوجوان پونیت رانا کے مطابق وہ رات دس بجے چہل قدمی کے لیے نکلا تو اسے ڈیرہ دون رجسٹرڈ ایک کار کھڑی نظر آئی اور اسکے ایک دروازے پر تولیہ لٹک رہا تھا۔

جب وہ قریب گیا تو اسے کار میں چھ افراد بے حس و حرکت نظر آئے جبکہ ساتواں بمشکل سانس لے رہا تھا، جس نے اسے صرف یہ بتایا کہ اسکا خاندان بڑے قرض تلے دبا ہوا تھا اور وہ بھی مرنے والا ہے۔ جب میں نے ٹارچ سے کار کے اندر دیکھا تو تمام مرنے والوں نے ایک دوسرے پر الٹیاں کی ہوئی تھیں۔ رانا کے مطابق جاں بلب کیفیت والا شخص ڈرائیونگ سیٹ پر تھا اور پانچ منٹ بعد وہ بھی مرگیا۔ 

پولیس کے مطابق  نوجوان پونیت رانا نے انھیں آگاہ کیا جس پر ان سب کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کمشنر کے مطابق کار سے ایک سوسائیڈ نوٹ ملا جس پر تاجر کے دستخط ہیں، اس نے اس اقدام کی وجہ مالی نقصانات بتائے۔ اسکے علاوہ ایک سائیکاٹرک میڈیسن کی بوتل بھی ملی اور شبہ ہے کہ اس خاندان نے موت کے لیے اسے استعمال کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات