31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںوسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے کس کا...

وسیم اکرم نے ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے کس کا نام تجویز کیا؟


— فائل فوٹو

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے پاکستانی ریڈ بال ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کےلیے سابق کپتان یونس خان کی حمایت کردی۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم نے حال ہی میں ختم ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قومی ٹیم کے مستقبل کے کوچنگ سیٹ اپ پر اپنی رائے پیش کی۔

وسیم اکرم نے کہا کہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بطور بیٹنگ کوچ ایک اچھا آپشن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا کوچ نوجوان کھلاڑیوں کی ذہنیت کو تبدیل اور پاکستانی ٹیم میں ایک نئی حکمت عملی لا سکتا ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو اُجاگر کرتے ہوئے پی ایس ایل 10 میں شاندار کارکردگی پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ حسن نواز نے پی ایس ایل 10 میں متاثر کُن پرفارمنس دی، سلمان مرزا اور علی رضا نے بھی اچھی بالنگ کے ساتھ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس سے قبل سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کی رخصتی کے بعد عاقب جاوید کو ریڈ بال کوچ مقرر کیا۔ عاقب جاوید نے اپریل میں پاکستان کے دورہ نیوزی لینڈ تک تمام فارمیٹس کے بطور عبوری ہیڈ کوچ خدمات انجام دیں۔

حال ہی میں پی سی بی نے سابق فاسٹ بولر کو ڈائریکٹر آف ہائی پرفارمنس نامزد کیا ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کے سابق کوچ مائیک ہیسن نے پاکستان کے وائٹ بال کوچ کا عہدہ سنبھالا ہے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر مائیک ہیسن کا پہلا اسائنمنٹ بنگلادیش کے خلاف 3 میچوں کی ٹی20 ہوم سیریز ہے، جو 28 مئی سے یکم جون تک ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات