ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کم ہوئی ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 47 ہزار 900 روپے ہو گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز کم ہوکر 3 ہزار 295 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔