پاکستان میں بے مثال کامیابیوں کے بعد بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نے اب دبئی میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز کی دبئی میں پہلے ماسٹر پلان رہائشی منصوبے کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
بحریہ ٹاؤن نے دبئی میں شروع کیے گئے اپنے رہائشی منصوبے کا نام ’وعدہ‘ رکھا ہے، رہائشی منصوبہ دبئی ایکسپو سٹی اور دنیا کے سب سے بڑے المتکوم ایئرپورٹ کے قریب تعمیر کیا جائے گا۔
اس موقع پر ملک ریاض حسین کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن منصوبہ نہیں بلکہ انسانیت کی خدمت کا جذبہ ہے، ہمارا مقصد عمارتیں بنانا نہیں بلکہ مستقبل سنوارنا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بی ٹی پراپرٹیز کا ہر منصوبہ اعتماد، معیار اور دیرپا ترقی کا وعدہ ہے۔