31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفیصل رحمان کیوں محبت نہیں کر سکتے؟ اداکار نے وجہ بتادی

فیصل رحمان کیوں محبت نہیں کر سکتے؟ اداکار نے وجہ بتادی


—فائل فوٹو

پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمان نے حال ہی میں اپنے نجی زندگی کے بارے میں ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔

دہائیوں پر محیط کامیاب کیریئر اور مقبولیت کے باوجود فیصل رحمان آج تک محبت کے معاملے میں نہیں پڑے۔

نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل رحمان نے بتایا کہ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ جسے کتابوں یا فلموں میں عشق کہا جاتا ہے، وہ میرے ساتھ ہوا ہو، البتہ کشش یا پسندیدگی ضرور ہوئی ہوگی لیکن وہ گہری محبت نہیں جسے لوگ محبت کہتے ہیں۔

فیصل رحمان نے کہا کہ میں فطری طور پر تنہا رہنے کو ترجیح دیتا ہوں، حال ہی میں ایک خاتون نے اظہار محبت کیا لیکن وہ خاتون میری عمر کی آدھی تھیں تو میں نے انکار کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں خود اس عمر سے گزر چکا ہوں، اس لیے جانتا ہوں کہ اُس وقت دماغ میں کیا چل رہا ہوتا ہے، میں ان جذبات کا جواب نہیں دے سکتا تھا۔

فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ میرے کیریئر میں کئی اداکاراؤں سے نام جوڑا گیا، جس میں بابرہ شریف جیسے بڑے نام بھی شامل ہیں لیکن میں نے کبھی شادی نہیں کی اور نہ ہی کسی تعلق کا اعلان کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات