پاکستانی اداکارہ، گلوکارہ، میزبان اور سوشل میڈیا پر متحرک شخصیت فضا علی ایک بار پھر تنقید کی زد میں آ گئیں۔
انہوں نے اپنی بیٹی فرال کو بالی ووڈ فلم دکھاتے ہوئے ایک جذباتی لمحہ اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا، پوسٹ میں لکھا کہ ان کی بیٹی بہت حساس ہے اور کیمرے کے لیے نہیں بلکہ حقیقت میں دوسروں کے دکھ پر رونے لگتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فرال بالی ووڈ فلم اگنی پتھ دیکھ رہی تھی، جس میں رتک روشن اور پرینکا چوپڑا نے مرکزی کردار نبھایا، فلم کے ایک جذباتی منظر میں جب ہیرو اور اس کی بہن کے درمیان جذباتی سین آیا تو فرال آبدیدہ ہو گئی۔
فضا علی نے اپنی بیٹی کی اس حساسیت کو سراہا اور اسے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا، مگر ان کا یہ عمل الٹا سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا نشانہ بن گیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ آپ کو بالی ووڈ فلموں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، نہ کہ بچوں کو دکھانا چاہیے، ایک اور نے کہا کیا آپ ذہنی مریض ہیں؟ ایسی فلمیں بچوں کو کیوں دکھا رہی ہیں؟
کسی نے تبصرہ کیا انڈیا کے فنکار تو کبھی پاکستانی فلمیں نہیں دیکھتے، ہم اب بھی ان کا مواد دیکھ رہے ہیں۔