31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومتجارتی خبریںقومی ایئر لائن کی خریداری کیلئے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری...

قومی ایئر لائن کی خریداری کیلئے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع


— فائل فوٹو 

نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ 19جون تک بڑھا دی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے جو کہ پہلے 3 جون تھی۔

اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی۔

 اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات