بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن اسمبلی اور امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین ششی تھرور کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
انٹرویو میں ششی تھرور نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں دانش مندانہ صلاحیتوں کا فقدان ہے۔
ایک تقریب سے خطاب میں ششی تھرور نے بتایا تھا کہ وہ کئی امریکی صدور سے مل چکے ہیں اور بات چیت بھی ہوئی مگر ڈونلڈ ٹرمپ میں ان صدور جیسی دانش مندانہ خوبی نہیں۔