کراچی (اسٹاف رپورٹر) عمان میں ایشین جوجٹسو چیمپئن شپ کے آخری دن محمد یوسف اور عمر یاسین نے ڈیو اور شو مین کیٹیگریز میں دو سلور میڈلز اپنے نام کیے ۔ ایم علی راشد اور ایم یوسف علی نے ایڈلٹ ڈیو مین کیٹیگری میں برونز میڈل حاصل کیا۔ اسریٰ وسیم اور کائنات عارف نے ڈیو اور شو ویمن کیٹیگریز میں برونز میڈلز جیتے۔