31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ اور ٹام کروز سے...

بیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ اور ٹام کروز سے امیر کون؟


27 سالہ ارب پتی اپنی بیشتر دولت عطیہ کرنے کے باوجود شاہ رخ خان اور ٹام کروز سے زیادہ امیر ہے، کیا آپ اس کا نام جانتے ہیں؟

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے امیر ترین انفلوئنسراور کانٹینٹ کریئٹرجس کی عمر صرف 27 سال ہے ، لیکن اُس کی دولت دنیا بھر میں فلمی صنعت سے وابستہ کئی بڑے اسٹار اداکاروں سے زیادہ ہے۔

ارب پتی کی اصطلاح پہلی بار امریکی تیل کے بیوپاری جان ڈی راک فیلر کےلئے استعمال ہوئی، جنہوں نے ورلڈ وار 1 کے دوران امریکی معیشت میں انقلاب برپا کردیا تھا۔

حالیہ 100 برس میں بے شمار افراد ارب پتی بن چکے ہیں، اس دوران کئی مشہور شوبز شخصیات بھی اس کلب کا حصہ بن چکی ہیں۔

ہالی ووڈ کے 90 کی دہائی کے اسٹار اسٹیون اسپیل برگ فلمی دنیا کے پہلے ارب پتی تھی لیکن اب 27 سالہ انفلونسر نے یہ سنگ میل عبور کرلیا ہے۔

جیمز اسٹیفن یعنی جمی ڈونلڈسن جسے انٹرنیٹ صارفین مسٹر بیسٹ کے نام سے جانتے ہیں، فوربز میگزین کی 2022ء کی رپورٹ کے مطابق اُن کی دولت کی مالیت 50 کروڑ ڈالر ہے۔

وہ ارب پتیوں کی فہرست میں واحد شخص ہیں، جن کی عمر 30 برس سے کم ہے، ٹام کروز 900 ملین ڈالر، شاہ رخ خان 877 ملین ڈالر اور جانی ڈیپ 100 ملین ڈالرز کے ساتھ ان سے بہت پیچھے ہیں۔

مسٹر بیسٹ
مسٹر بیسٹ

انہوں نے یوٹیوب پر کمائی کا آغاز 2012ء میں شروع کیا، وہ شروع میں ویڈیو گیمز اور اسٹریمنگ کرتے تھے لیکن 2017ء میں ان کی ایک ویڈیو وائرل ہوگئی، جس نے کئی لاکھ ویوز حاصل کیے، جس کے بعد انہوں نے کالج چھوڑ کر مکمل توجہ یوٹیوب پر دی اور تیزی سے ترقی کرگئے۔

دستاویز کے مطابق انہوں نے 2023ء میں 220 ملین ڈالرز کمائے جبکہ 2024ء میں ان کی کمائی کا انداز 700 ملین ڈالرز لگایا گیا ہے۔

مسٹر بیسٹ اپنی یوٹیوب آمدنی عطیہ کرتے ہیں، وہ اب تک مختلف مقاصد کےلیے 60 ملین ڈالرز، 100 سے زائد گاڑیاں اور 1 ہزار غریب افراد کی آنکھوں کی سرجری بھی کرواچکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات