31 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچینی خاتون کو ایئر پورٹ پر اپنا بھاری میک اپ اتارنا پڑگیا

چینی خاتون کو ایئر پورٹ پر اپنا بھاری میک اپ اتارنا پڑگیا


تصویر سوشل میڈیا۔

ایک چینی خاتون کو مبینہ طور پر اسکے چہرے کا بھاری میک اپ اس وقت اتارنے پر مجبور کیا گیا جب ایئر پورٹ پر چہرے کی شناخت کرنے والا اسکینر اس کی شناخت میں ناکام رہا۔

اس حوالے سے ایک مختصر ویڈیو سامنے آئی تھی، جس میں نوجوان چینی خاتون کو ویٹ وائپس استعمال کرتے ہوئے اپنے چہرے کا میک اپ صاف کرتے دیکھا گیا۔

چینی سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں ایئر پورٹ اسٹاف کو خاتون کو ڈانٹتے ہوئے بھی دیکھ گیا۔ اس صورتحال پر سوشل میڈیا صارفین نے پرمزاح کمنٹس بھی کیے۔ 

ویڈیو گزشتہ برس ستمبر میں شنگھائی ایئر پورٹ پر شوٹ کی گئی، لیکن اس پر آن لائن لوگوں کی توجہ حال ہی میں مبذول ہوئی۔ 

یہ تو معلوم نہیں ہوا کہ اس لڑکی نے شناخت کرنے والے اسکینر کا ٹیسٹ پاس کیا یا نہیں۔ لیکن اس کی پریشانی نے سوشل میڈیا پر صارفین کے مزاحیہ تبصروں کو اپنی جانب ضرور متوجہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات