32 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداحوں کا اظہار...

شگفتہ اعجاز کی شوہر کی یاد میں جذباتی پوسٹ، مداحوں کا اظہار محبت


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے مرحوم شوہر یحییٰ صدیقی کی یاد میں ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی، جس نے ان کے مداحوں کو آبدیدہ کردیا۔ 

شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک پرانی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے ایک خوبصورت مگر دل سوز شاعری بھی تحریر کی، ان کے کیپشن میں درد، یاد اور خلاء کا اظہار تھا جو شوہر کی جدائی کے بعد ان کی زندگی میں پیدا ہوا ہے۔

شگفتہ اعجاز کی اس پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے بےپناہ محبت، دعاؤں اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ 

صارفین کا کہنا تھا کہ ایک عورت کو حق ہے کہ وہ شوہر کے جانے کے بعد بھی رنگین لباس پہنے اور خوش رہے، کسی کو اس پر جج نہیں کرنا چاہیے۔

مداحوں نے یہ بھی کہا کہ یحییٰ انکل آپ کے ذریعے زندہ ہیں، خوش رہیے، آپ پہلے جیسی نہیں رہیں، یحییٰ صاحب کے جانے کے بعد آپ نے بہت وزن کم کر لیا ہے، اللّٰہ آپ دونوں کی جنت میں ملاقات کروائے آمین۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات