37 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹحرا کی پذیرائی مانی نظر انداز، سوشل میڈیا پر مداح برہم

حرا کی پذیرائی مانی نظر انداز، سوشل میڈیا پر مداح برہم


—اسکرین گریب

معروف اداکارہ اور میزبان حرا مانی اور ان کے شوہر سلمان شیخ عرف مانی حال ہی میں ایک تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیے گئے، جہاں حرا مانی کو تو بھرپور پذیرائی ملی لیکن انکے شوہر مانی کو تقریب میں مکمل طور پر نظر انداز کر دیا گیا۔

تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد کی گئی تھی، جس میں شوبز، میڈیا اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی، حرا مانی نے بیج رنگ کے خوبصورت مغربی طرز کے لباس میں شرکت کی اور تقریب میں ان کے لیے خاص استقبال کا بندوبست کیا گیا، اس موقع پر انہیں گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔

مانی تقریب میں پہلے لمحے سے آخر تک پسِ منظر میں دکھائی دیے، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ انہیں ناصرف تقریب کے دوران نظر انداز کیا گیا بلکہ اسٹیج پر بھی ان کےلیے کوئی خاص توجہ نہیں دی گئی۔

اس صورتحال پر مداحوں نے شدید ردعمل ظاہر کیا، ایک صارف نے لکھا کہ حرا شوہر مانی کی بدولت مشہور ہوئیں، آج اُسی شوہر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ایک اور تبصرہ تھا کہ سب سے شرمندہ کن لمحہ وہ تھا جب صرف حرا کو گلدستہ پیش کیا گیا اور مانی بس پیچھے کھڑے دیکھتے رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر کچھ صارفین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مانی ایک وقت میں بڑے اسٹار تھے اور آج اپنی اہلیہ کی شہرت کے نیچے دب چکے ہیں۔

اب تک حرا مانی یا مانی کی جانب سے اس واقعے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات