کوالالمپور(نیوز ڈیسک)ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے غزہ پٹی کے علاقے میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے اتوار کے روز کہا کہ ان مظالم سے متعلق بین الاقوامی رویہ فلسطینی عوام کے مصائب کے حوالے سے بےپروائی اور دوہرے معیارات کا عکاس ہے۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی رکن ریاستوں کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں جو مظالم کیے جا رہے ہیں، وہ قابل مذمت ہیں۔محمد حسن نے آسیان کے اپنے ہم منصب وزراء سے خطاب کرتے ہوئے کہا، یہ مظالم اس بےپروائی اور ان دوہرے معیارات کا مظہر ہیں، جو فلسطینی عوام کی تکالیف کے حوالے سے پائے جاتے ہیں۔محمد حسن کا کہنا تھا، یہ صورت حال بین الاقوامی قانون کی حرمت اور احترام کے خاتمے کا براہ راست نتیجہ ہے۔