کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے سوشل میڈیا پر کنگز کے کھلاڑیوں اور اسٹاف کے ساتھ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ٹیم اور سیکورٹی فورسز سے اظہارتشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹورنامنٹ کا اختتام اچھا نہیں ہوا لیکن میں اپنی ٹیم کے ہر فرد کی محنت پر بےحد فخرمحسوس کرتا ہوں۔