35 C
Lahore
Thursday, May 29, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک،...

کراچی: شہید ملت روڈ پر شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار



کراچی:

شہر قائد کے علاقے فیروزآباد تھانے کی حدود میں واقع شہید ملت روڈ پر ایک شہری کی بروقت جوابی کارروائی سے ڈکیتی کی واردات ناکام بنا دی گئی۔

کار سوار شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دو ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق تین ڈاکو شہید ملت روڈ پر واقع ایک سپر اسٹور کے باہر شہریوں کو لوٹنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہو رہے تھے کہ اسی دوران ایک کار سوار شہری انس نے ان کا تعاقب کیا اور کچھ فاصلے پر عقب سے فائرنگ کی۔

فائرنگ کے نتیجے میں موٹرسائیکل کی پچھلی نشست پر سوار ڈاکو گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہو گیا، جس کی شناخت 27 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔ فرار ہونے والے دو ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی، سرجانی ٹاؤن میں 8 رکنی مسلح ڈکیت گروہ کی دیدہ دلیری، ناکہ لگا کر شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور فارنزک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے۔

ہلاک ڈاکو کی لاش ابتدائی طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے فیروزآباد تھانے منتقل کی گئی، بعد ازاں قانونی کارروائی کے بعد لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم عرفان کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات