30 C
Lahore
Wednesday, May 28, 2025
ہومغزہ لہو لہوخدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے، صدر اردوان

خدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے، صدر اردوان



اسلام آباد:

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ایکس پر وزیر اعظم پاکستان اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدا ہمارے اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو دائمی بنائے۔

ترکیہ میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور ان کے اعلیٰ سطحی وفد کا استنبول میں پرتپاک خیرمقدم کیا۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں معیشت، تجارت اور سلامتی سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر اردوان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ترک زبان میں اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے معزز وفد کی میزبانی کرتے ہوئے خوشی محسوس کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے تاریخی، انسانی اور سیاسی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

صدر اردوان نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے بقول دونوں ممالک نے ناقابلِ تسخیر دوستی، تعاون، یکجہتی اور بھائی چارے کو مزید مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے جذبات شہباز شریف کے ذریعے پاکستانی بھائیوں تک پہنچاتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات