28 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسپین کا اسرائیل کو یورپی کھیلوں کے مقابلوں سے نکالنے پر زور

اسپین کا اسرائیل کو یورپی کھیلوں کے مقابلوں سے نکالنے پر زور


 پیلر الیجریا— فائل فوٹو 

اسپین کی وزیر کھیل  پیلر الیجریا نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نہتے اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کی بنیاد پر اسے یورپین کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسپین میں کھیلوں، ووکیشنل ٹریننگ اور تعلیم کی وزیر پیلر الیجریا نے کہا ہے کہ اسپین دیگر یورپی ممالک سے اس حوالے سے بات کرنا چاہتا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جانب سے نسل کشی پر اس کو یورپ میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں سے نکال دیا جائے۔

اسپین کی سوشلسٹ ورکر پارٹی کی 47 سالہ رکن نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے سے اسرائیل کے خلاف متحرک کردار ادا کرے۔

ہسپانوی وزیر کھیل نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ کھیلوں کے بین الاقوامی ادارے اور یورپین تنظیمیں اس معاملے پر ایکشن لیں گی۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات