روس اور یوکرین کے درمیان جنگی قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہو گیا۔
ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین نے مزید 303 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کیا ہے۔
روسی وزارتِ دفاع کا مزید کہنا ہے کہ استنبول میں مذاکرات کے تحت 1، 1 ہزار قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہوا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق جمعے کو دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے 390 اور ہفتے کو 307 قیدیوں کا تبادلہ کیا۔