29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا


تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں آج پاک بحریہ کو شاندار انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

رات کی تاریکی میں بزدل بھارت نے جو پاکستانی شہریوں کے خلاف انسانیت سوز کارروائی کی تھی، اس کے جواب میں کیے گئے آپریشن مرصوص میں پاک بحریہ نے خاموش مگر پُرعزم ونڈر کردار ادا کیا تھا، پی ایس ایل فائنل میں اسی کو آج سراہا جائے گا۔

پی ایس ایل 10: فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں صدر آصف علی زرداری اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف شرکت کریں گے۔

6 سے 10 مئی تک جاری بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے جواب میں پاکستان نے اپنے حقِ دفاع میں فجر کے وقت آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا تھا۔

پی ایس ایل 10: فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

اس آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی سمندر میں فولادی دیوار ثابت ہوئی تھی۔

سمندر میں پاک نیوی کی اسی فولادی دیوار نے دشمن کے دل پر ایسی ہیبت طاری رکھی کہ بھارت کے جہاز پیش قدمی کی ہمت نہ کر سکے۔

نتیجہ یہ نکلا کہ خواہش کے باوجود بھارت کسی بھی صورت پاکستان پر حملے کی جرأت نہ کر سکا تھا۔

پی ایس ایل 10: فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پاک نیوی کی سمندر میں یہ فولادی دیوار بھارت کے لیے ناقابلِ تسخیر رہی اور پاکستان کے تمام ساحلی شہر اور اثاثے محفوظ رہے۔

آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان نیوی کی یہ فولادی دیوار اب تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں لڑی گئی اس دفاعی جنگ میں پاکستان کی بری فوج سیسہ پلائی دیوار بنی جس نے دشمن کے قدموں پر لرزہ طاری رکھا۔

پی ایس ایل 10: فائنل میں آج پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا

پاک فضائیہ نے پاکستان کی خود مختاری پر حملے کے ناپاک ارادے سے آگے بڑھنے والے رافیل سمیت بھارت کے 6 لڑاکا طیارے مار گرا کر دشمن کو چاروں شانے چت کر دیا تھا۔

دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بری محاذ، ایئر فورس نے فضاؤں اور عزم و حوصلے کی دیوار سے پاک نیوی کے افسروں اور جوانوں نے جارحیت کی لہر کا جس جواں مردی سے رخ موڑا، وہ بھارت کی آئندہ نسلوں کو بھی یاد رہے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات