28 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومقومی خبریںٹریفک پولیس کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا

ٹریفک پولیس کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا


—فائل فوٹو

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا۔

کراچی کے علاقے  اسٹیل ٹاؤن موڑ پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ملزمان نے لوٹ مار کی، واردات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

 شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی، ٹریفک پولیس موقع پر تماشائی بنی رہی، ملزمان فائرنگ کرتے موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے حوالے سے کسی متاثرہ شخص نے تاحال رابطہ نہیں کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات