اسلام آباد:
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے وزیر خارجہ سیدوف بختیار ادلوویچ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً ازبکستان-افغانستان-پاکستان (UAP) ریلوے لائن منصوبے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس علاقائی رابطے کے منصوبے کے لیے فریم ورک معاہدہ جلد حتمی شکل اختیار کرے گا۔
موجودہ علاقائی صورتحال پر بھی دونوں رہنماؤں نے تبادلہ خیال کیا۔