29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومقومی خبریںشہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیلئے استنبول...

شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کیلئے استنبول پہنچ رہے ہیں


— فائل فوٹو

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف آج صدر اردوان اور ترکیہ سے اظہار تشکر کے لیے استنبول پہنچ رہے ہیں۔

شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 تک ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کریں گے اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی اہمیت کے معاملات پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کا آغاز ترکیہ سے کر رہے ہیں۔ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے موقع پر ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی کھل کر دو ٹوک الفاظ میں حمایت اور مدد کرنے پر صدر اردوان اور ترکیہ کا شکریہ ادا کریں گے۔

ترکیہ کے پاکستان کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا عملی مظاہرہ نا صرف قابلِ ستائش ہے بلکہ دیگر ممالک کے لیے ایک مثال کی حیثیت رکھتا ہے۔ 

ترکیہ نے نا صرف سیاسی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی بلکہ ممکنہ جنگی حالات کے پیشِِ نظر بروقت دفاعی ساز و سامان کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا عملی مظہر ہے، جو وقت کے ہر امتحان میں ثابت قدم رہا ہے۔ 

صدر اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے ہر محاذ پر پاکستان کا ساتھ دینے کا عزم دہرایا جو دوستی، اخوت، اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ میں ترکیہ اور پاکستان کے درمیان دفاع، معیشت اور ثقافت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

خاص طور پر دفاعی میدان میں باہمی انحصار کو فروغ دینا، مشترکہ مشقیں اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے اہم امور زیرِ غور آئیں گے۔

یہ اقدامات ناصرف دونوں ملکوں کی سلامتی کو تقویت بخشیں گے بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی بہتر انداز میں قائم رکھنے میں مددگار ہوں گے۔

ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات محض دو ریاستوں کے درمیان رسمی روابط نہیں بلکہ یہ دلوں کے رشتے، تاریخی قربانیوں اور دینی و تہذیبی ہم آہنگی پر استوار ہیں۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کا یہ دورہِ تشکر ان رشتوں کو مزید مستحکم کرے گا اور برادرانہ تعلقات کی نئی راہوں کو ہموار کرے گا۔ یہ دورہ محض رسمی ملاقاتوں کا سلسلہ نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان محبت، شکرگزاری اور آئندہ کے لیے نئی جہتوں کی تلاش کا مظہر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات