29 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹندا یاسر کا نقل کر کے امتحانات دینے کا اعتراف

ندا یاسر کا نقل کر کے امتحانات دینے کا اعتراف


پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے مختلف اوقات میں 2 بار مطالعہ پاکستان کے امتحان میں نقل کی اور پکڑی بھی گئیں۔

حال ہی میں میزبان نے نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے پروگرام میں اس حوالے سے دلچسپ قصہ ناظرین کے ساتھ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسکول کے زمانے میں مطالعہ پاکستان کا سبق یاد کرنا مشکل لگتا تھا کیونکہ اس کے جوابات بہت طویل ہوا کرتے تھے۔ فیل ہونے کے خوف سے میں نے چیٹنگ نوٹ بنالیا اور ٹیسٹ کے دوران اپنی کاپی میں رکھ کر اس سے نقل کی لیکن ٹیسٹ ختم ہونے سے پہلے ٹیچر میرے سر پر آکر کھڑی ہوگئیں اور مجھے چیٹنگ نوٹ نکالنے کا موقع ہی نہیں ملا اور چیٹنگ نوٹ کاپی کے ساتھ چلا گیا۔ بعدازاں ٹیچر نے ٹیسٹ کاپی بھی ہمارے سامنے ہی چیک کیں اور اس میں سے وہ چیٹنگ نوٹ نکل آیا تو پوری کلاس کے سامنے لہراتے ہوئے کہا کہ ندا شرم کرلو نقل کرنا تو سیکھ لو۔

ندا یاسر نے بورڈ امتحانات کا ایک اور قصہ سناتے ہوئے مزید بتایا کہ ہمیں بتایا گیا مطالعہ پاکستان کے چند سوال ہیں یہی امتحان میں آئیں گے میں وہی سوالات یاد کر کے چلی گئی لیکن پیپر آؤٹ آیا، اب وہ سوالات تو تھے نہیں پیپر میں جو میں نے یاد کئے تھے اور مجھے فیل نہیں ہونا تھا تو میں نے امتحانی کمرے کے سامنے رکھے اپنے بیگ سے فائیو ایئر نکالی اور پیپر دینے آگئی لیکن اس بار بھی پکڑی گئی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیچر نے فائیو ایئر لیتے ہوئے کہا کہ لوگ چیٹنگ نوٹ لاتے ہیں تم فائیو ایئر ہی لے آئی، چاہے کچھ بھی ہو جائے میں نقل کرنے نہیں دوں گی۔  



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات