31 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںPSL کا نیا چیمپئن کون، فیصلہ کن معرکہ آج، فائنل میں قلندر...

PSL کا نیا چیمپئن کون، فیصلہ کن معرکہ آج، فائنل میں قلندر اور گلیڈی ایٹرز مدمقابل


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ کا نیا چیمپئن کون ، فیصلہ اتوار کوقذافی اسٹیڈیم میں دو بار کی سابق چیمپئن لاہور قلندرز اور 2019کی چیمپئنکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ٖ معر کہ میں ہوگا۔دونوں ٹیمیں مضبوط ہیں اور فائنل میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو خوبصورت ٹرافی کے علاوہ انعامی رقم پانچ لاکھ ڈالرز دی جائے گی۔رنرز اپ ٹیم کو دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں 2015میں لاہور کو فائنل میں کراچی کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔دوسری بار 2022 میں وہ فائنل میں آئے اور ملتان سلطانز کو ہراکر چیمپئن بن گئے۔تیسری بار اس سے اگلے سال پی ایس ایل 2023 میں بھی فائنل کھیلا اور ایونٹ کا دفاع کیا۔گزشتہ سال وہ فائنل میں نہ پہنچ سکے اور اب پی ایس ایل 2025 میں پھر فائنل میں اترے ہیں۔گویا گزشتہ 6 سال میں یہ ان کا چوتھا فائنل ہوگا۔2016میں شروع ہونے والی پی ایس ایل کےابتدائی 2 ایونٹس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فائنل میں رسائی حاصل کی لیکن چیمپئن نہ بن سکے۔اسلام آباد اور پشاورکے ہاتھوں شکست ہوئی۔ایک سال کے وقفہ کے بعد کوئٹہ نے پی ایس ایل میں اپنا تیسرا فائنل 2019 میں کھیلا اورپشاور زلمی کو ہراکر پہلی اور آخری بار چیمپئن بنے۔اس کے بعد سے فائنل نہیں کھیل سکے۔سعود شکیل کی قیادت میں اس سال کوئٹہ نے لیگ میچوں میں سے زیادہ میچ جیتے اور پہلے کوالی فائر میں اسلام آباد کو آوٹ کلاس کیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پی ایس ایل میں 18 میچ ہوئے ہیں اور قلندرز اور گلیڈی ایٹرز میں مقابلہ 9-9 میچ جیتے ہیں۔لاہور میں بارش اور آندھیکی وجہ سے دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹسمین حسن نواز کا پاؤں پریکٹس کے دوران مڑ گیا تھاترجمان کے مطابق حسن نواز بالکل ٹھیک ہیں اور ان کا ایکسرے کلیئر ہے وہ فائنل میچ کھیلیں گے۔لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کے فائنل سے قبل کہا ہے کہ ہمیں مکمل یقین ہے کہ ہم فائنل جیتیں گے۔انہوں نے پی ایس ایل 10 کے فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے اہم موقع پر زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر ثمین رانا کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچی ہے، ہم ٹائٹل جیتیں یا نہ جیتیں کھلاڑیوں کو موقع دیتے رہیں گے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اچھا کھیلی اور اب فائنل میں ہے۔ کبھی کسی پر انگلی نہیں اٹھائی ہم ہار کر بھی پُراعتماد رہتے ہیں، ہم 4 سال سب سے نیچے رہے ہمت نہیں ہاری۔کھلاڑیوں کو بیک کرتے ہیں، فرنچائز کرکٹ میں کوچنگ نہیں ٹیم مینجمنٹ ہوتی ہے۔ پی ایس ایل میں ابھی بہتری کی ضرورت ہے، تسلسل لانا ہوگا، جو حالات پیدا ہوئے وہ کسی کے بس میں نہیں تھے۔ غیر ملکی ہی نہیں ملکی کھلاڑیوں کی فیملیز بھی پریشان تھیں، پاکستان نے کھلاڑیوں کو جتنی سیکیورٹی دی کوئی نہیں دے سکتا تھا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، اسی وجہ سے دباؤ ہوتا ہے۔ ہر ٹیم کا فائنل میں پہنچنا خواب ہوتا ہے، اس مرتبہ ہم فائنل کھیل رہے ہیں، ہمیں امید ہے ہم فائنل جیتیں گے۔ فائنل نارمل میچ نہیں ہوتا یہ ایک مختلف مقابلہ ہوتا ہے، فائنل میں غلطی کی گنجائش نہیں ہوتی، جس کے باعث ہر کوئی دباؤ میں ہوتا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ خرم شہزاد اچھی بولنگ کررہے ہیں، ڈومیسٹک سے سیکھ کر آئے ہیں۔ ہر کھلاڑی کو اپنے متعلق اندازہ لگانا چاہیے کہ کہاں غلطیاں ہو رہی ہیں، لاہور ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے، یہ ہمارے لیے خوش قسمت رہا ہے۔لاہور قلندرز کے لیفٹ آرم سیمر سلمان مرزا نےاس سال پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔اسلام آباد یونائیٹیڈ کے خلاف انہوں نے16رنز دے کر تین وکٹ لئے اور ایک مشکل کیچ لیا انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس سے قبل کراچی کنگز کے خلاف میچ میں سلمان مرزا نے 31رنز دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات