31 C
Lahore
Monday, May 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹنیٹ فلکس نے ٹائٹین حادثے پر مبنی فلم کی ریلیز کا اعلان...

نیٹ فلکس نے ٹائٹین حادثے پر مبنی فلم کی ریلیز کا اعلان کردیا


— فائل فوٹو

بحرِ اوقیانوس میں تباہ ہونے والی بدقسمت آبدوز ٹائٹین کے آخری سفر پر مبنی دستاویزی فلم ’ٹائٹن: دی اوشن گیٹ ڈیزاسٹر‘ کا ٹریلیر نیٹ فلکس نے جاری کردیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے آئندہ ماہ ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

دستاویزی فلم کی ہدایت کاری مارک مونرو نے کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ٹریبیکا فیسٹیول میں 6 جون کو دستاویزی فلم کا پریمیئر منعقد کیا جائے گا جبکہ اسے 11 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

سنڈیکیٹ کے بینر تلے تیار ہونے والی اس دستاویزی فلم میں اُن غلط فیصلوں اور مبینہ بدانتظامیوں کا جائزہ لیا گیا ہے جو اس افسوسناک سانحے کا سبب بنے۔

اس کے علاوہ اس دستاویزی فلم میں اوشین گیٹ کے سی ای او اسٹاکٹن رش کو فلم کا مرکزی کردار دکھایا گیا ہے، ان کی آڈیوز اور ویڈیوز کی مدد سے دستاویزی فلم میں ان کی ذہانت، شخصیت، ان کے طرز عمل اور سمندر کی تلاش میں رہنما بننے کے ان کے عزم کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا ہے۔

فلم میں سابق ملازمین کی گواہیوں، آڈیو ریکارڈنگز اور ویڈیوز کے ذریعے ان تکنیکی خامیوں اور متنازع فیصلوں کو اجاگر کیا گیا ہے جو اس سانحے کی بنیاد بنے۔

بدقسمت آبدوز ٹائٹین کا آخری سفر

19 جون 2023 کو ٹائی ٹینک کی زیرِ سمندر باقیات کی سیاحت کے لیے بدقسمت آبدوز 5 مسافروں کو لیکر اپنے آخری سفر پر نکلی تھی۔

کینیڈا کے ساحل سے دور شمالی بحر اوقیانوس میں یہ آبدوز 2 گھنٹے سے بھی کم وقت میں تباہ ہوگئی تھی اور اس میں سوار پانچوں افراد کو ریسکیو نہیں کیا جاسکا تھا۔

واقعے کے تقریباً 4 دن بعد ٹائٹین کا ملبہ ٹائی ٹینک سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر پایا گیا۔

ٹائٹین آبدوز میں سوار 5 افراد میں 2 پاکستانی تاجر شہزادہ داؤد اور ان کا 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد بھی شامل تھے، جبکہ دیگر افراد میں اوشین گیٹ کے بانی اور سی ای او اسٹاکٹن رش، برطانوی ایکسپلورر ہمیش ہارڈنگ اور تجربہ کار فرانسیسی غوطہ خور پال ہنری نارجیولٹ شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات