وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔
ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی عبادات کے لیے ہمہ وقت آ سکتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے مودی نے پہلے گجرات کے مسلمانوں کی نسل کشی کی، اب سکھوں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے، انڈیا میں سکھوں کے علاوہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے حقوق بھی سلب کیے جارہے ہیں۔