34 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی

کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی


کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر کی جانب بھگا تو ملزم نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گھر کے گیٹ پر کھڑی بسمہ ران پر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی جبکہ کوئی چھینا جھپٹی کی واردات نہیں ہوئی۔

تاہم، پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

دریں اثنا سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے جمالی گوٹھ گلی نمبر 7 میں فائرنگ سے سے 32 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔

چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے جبکہ مضروب کو کمر پر گولی لگی ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات