34 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںفیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت


فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ہے جس میں صدرٍ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت سیاسی قیادت نے شرکت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہان و دیگر عسکری حکام بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

عشائیے میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزراء، تمام صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ نے بھی شرکت کی۔

—تصاویر بشکریہ آئی ایس پی آر

اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دور اندیشی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ عشائیہ معرکۂ حق آپریشن بنیان مرصوص میں عوام کے جذبے کے اعزاز میں دیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنے پر پاکستانی میڈیا کے کردار کی بھی تعریف کی۔

آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی نوجوانوں کے جذبے کو بھی سراہا، انہوں نے معرکۂ حق کے دوران سیاسی قیادت کی اسٹریٹیجک بصیرت پر اظہارِ تشکر کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو بھی سراہا اور بھارتی پروپیگنڈہ مہم کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے ناقابلِ تسخیر کردار کو ’آہنی دیوار‘ قرار دیا۔

آرمی چیف نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف نوجوانوں کی بھرپور کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا، انہوں نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور سفارت کاروں کے پیشہ ورانہ عزم اور کردار کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے عشائیہ،صدرِ مملکت و وزیرِ اعظم سمیت سیاسی قیادت کی شرکت

یہ تقریب قومی اتحاد، اجتماعی عزم کا مظہر، مضبوط، متحد اور پُرعزم پاکستان کی جانب پیش قدمی کے عزم کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء نے اس فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور افواجِ پاکستان کی جرأت و قربانی اور پاکستانی عوام کے پختہ جذبۂ حب الوطنی کو سراہا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات