33 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومقومی خبریںنیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی 7...

نیپرا نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی 7 سالہ منظوری دے دی


نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن ٹیرف کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نئی ملٹی ایئر ٹیرف مدت مالی سال2023-24 سے 2029-30 تک ہوگی، ملک میں یکساں ٹیرف پالیسی سے صارفین پر براہ راست قیمتوں کا اثر نہیں پڑے گا، ٹرانسمیشن پر 12 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی کی منظوری دی گئی۔

دستاویز کے مطابق ڈسٹری بیوشن کے لیے 14 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی اصولی طور پر منظور کر لیا گیا، کے الیکٹرک نےٹرانسمیشن کے لیے 15فیصد، ڈسٹری بیوشن کے لیے16.67 فیصد ریٹرن آن ایکویٹی مانگا تھا، ٹرانسمیشن کے لیے او اینڈ ایم لاگت کے لیے 9.22 ارب روپے کی درخواست تھی، 6.66 ارب روپے منظور ہوا۔

نیپرا نے نقصانات کے اہداف میں کوئی نرمی نہیں کی، مقررہ ہدف برقرار ہے، قرض اور ایکویٹی تناسب ٹیرف کے لیے 70:30 برقرار رکھا گیا، غیر ہیج شدہ غیر ملکی قرض پر شرح مبادلہ میں تبدیلی کو تسلیم کیا گیا، کے الیکٹرک اب سرمایہ کاری منصوبوں پر عملدرآمد کے لیے تیار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات