ایک اور پاکستانی کوہ پیماء نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ایورسٹ کو سر کر لیا۔
پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے آج صبح 8 ہزار 848 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
سعد منور اس سے قبل ماؤنٹ اکونکاگوا کو بھی سر کر چکے ہیں۔
پاکستانی کوہ پیما سعد منور نے ڈاوا گیالجی شیرپا کی نگرانی میں ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کی صفِ اوّل کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا کو سر کیا تھا۔