ناروے میں کارگو جہاز ساحل پر واقع گھر کے گارڈن میں جاگھسا۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔
میڈیا کو متاثرہ گھر کے پڑوسی نے بتایا کہ جہاز کے ہارن پر باہر نکل کر دیکھا اور متاثرہ گھر کے مالک مسٹر ہیلبرگ کو بتانے پہنچ گیا۔
پڑوسی کو کوئی جواب نہیں ملا تو اس نے فون کرکے گھر کے مالک مسٹر ہیلبرگ کو صورتحال سے آگاہی دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب انہوں نے دروازہ کھولا تو انہیں اپنے گارڈن میں بڑا جہاز نظر آیا، Cypriot کے جھنڈے والے کارگو جہاز پر عملے کے 16 ارکان سوار تھے۔
کارگو جہاز کریش کرنے کہ وجہ جاننے کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔