یورپی یونین نے متنبہ کیا ہے کہ امریکی اضافی ٹیرف فریقین کیلئے نقصان دہ ہونگے۔
یورپی یونین کے تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایسے معاہدے کےلیے پُرعزم ہے جس سے دونوں فریقین کو فائدہ ہو۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے تجارتی امور کے سربراہ ماروس سیفکووچ نے بیان میں کہا ہے کہ اپنے مفادات کے دفاع کےلیے تیار ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز یورپی یونین پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے ساتھ دھمکیوں کی بجائے احترام کی بنیاد پر تجارتی معاہدہ چاہتے ہیں۔