24 C
Lahore
Sunday, May 25, 2025
ہومجرم و سزاپسند کی شادی کی خواہش؛ رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی...

پسند کی شادی کی خواہش؛ رائیونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا



لاہور:

باپ نے پسند کی شادی کی خواہش پر اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا۔ ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ایمان فاطمہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی۔

بیٹی کو قتل کرنے کے بعد سفاک باپ موقع سے فرار ہوگیا جب کہ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

بعد ازاں  رائے ونڈ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزم عمر کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی صدر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مضبوط چالان مرتب کرکے قرارواقعی سزا دلوائی جائے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات