40.5 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومانٹرٹینمنٹپروین اکبر بیٹی کی اداکاری کے خلاف کیوں تھیں؟

پروین اکبر بیٹی کی اداکاری کے خلاف کیوں تھیں؟


— فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلیڈ آرٹس قدم رکھنے والی سینئر اداکارہ پروین اکبر نے بیٹی رابعہ کلثوم کو اداکاری میں آنے سے روکنے کی وجہ بتادی۔ 

حال ہی میں سینئر اداکارہ نے نجی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

سینئر اداکارہ کے مطابق اب تو بیٹا فیضان شیخ، بہو ماہم عامر اور بیٹی رابعہ کلثوم سب ہی انڈسٹری کا حصہ ہیں لیکن کبھی اس حق میں نہیں تھی کہ رابعہ اداکاری کرے، وہ شادی کے بعد شوہر کی اجازت سے انڈسٹری میں آئی ہے۔

دورانِ انٹرویو پروین اکبر نے بتایا کہ میں بچپن سے شوبز سے وابستہ رہی، بطور چائلڈ آرٹسٹ اپنے کریئر کا آغاز کیا تاہم جب بیٹی رابعہ کلثوم نے اداکاری میں دلچسپی ظاہر کی تو میں نے اسے اجازت نہیں دی کیونکہ میرا وقت اور تھا، اس وقت کے لوگ الگ تھے اور اب وقت الگ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کل کے حالات قابل قبول نہیں، مجھے انڈسٹری کا ماحول بیٹی کے لیے مناسب نہیں لگتا تھا، رابعہ اس وقت ڈینٹسٹری کی تعلیم حاصل کر رہی تھیں اور انہوں نے گریجویشن کے بعد اپنا کلینک بھی قائم کیا۔ اسی دوران رابعہ کو ایک جیلی کے اشتہار کی پیشکش ہوئی، رابعہ نے مجھے بتایا، میں نے پوچھا کہ تمہیں یہ پیشکش ملی کیسے؟

سینئر اداکارہ نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اشتہار کی پیشکش کرنے والے کلینک پر آئے تھے اور اس دوران انہوں نے اشتہار کی آفر کی، میں نے اجازت محض ایک اشتہار تک محدود رکھی، اشتہار کرنے کے بعد جب معاوضہ ملا تو وہ 25 ہزار تھا جس کو لے کر وہ بہت خوش تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ اس کے کچھ ہی عرصے بعد رابعہ کا رشتہ آیا اور فوراً شادی ہوگئی۔ شادی کے بعد بھی ڈراموں کی پیشکش ہوئی تو شوہر نے کام کی اجازت دے دی کیونکہ ان کا خاندان لبرل سوچ رکھتا تھا یوں رابعہ کلثوم کی اداکاری کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو سکا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات