پنجاب کنٹرول آف غنڈہ ایکٹ 2025 کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق اس ایکٹ میں غنڈوں اور بدمعاشوں کی قانونی شناخت واضح کی گئی ہے، ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کو ملزم کو غنڈہ قرار دینے کا اختیار ہوگا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ پولیس، انتظامیہ اور حساس اداروں کی رپورٹ یا تحریری شکایت پر عمل ہوگا۔ غنڈے اور بدمعاش شخص کو نو فلائی لسٹ میں رکھا جاسکتا ہے۔
ترجمان کے مطابق غنڈے اور بدمعاش کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیا جاسکتا ہے۔
غنڈہ قرار دیے گئے شخص کے بینک اکاؤنٹس منجمد اور اسلحہ لائسنس بھی کینسل کیے جاسکتے ہیں۔