33 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںمحمد یونس کی عبوری سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی

محمد یونس کی عبوری سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی


—فائل فوٹو

بنگلادیش میں سیاسی بحران کی وجہ سے محمد یونس نے عبوری سربراہ کے عہدے سے مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ محمد یونس نے اپنی کابینہ سے کہا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں نے انہیں اپنی مکمل حمایت نہ دی تو وہ مستعفی ہوجائیں گے جبکہ ان کی کابینہ کے ارکان نے انہیں ایسا نہ کرنے پر آمادہ کیا۔

نیشنل سٹیزن پارٹی کے مطابق محمد یونس کو سیاسی بحران سے نمٹنے کے لیے ایک آل پارٹی میٹنگ بلانے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے۔

محمد یونس کی جانب سے استعفیٰ دینے کی مبینہ دھمکی ڈھاکا میں طاقتور بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے ہزاروں حامیوں کی پہلی بار عبوری حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی ریلی نکالنے کے بعد سامنے آئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات