40.5 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںقومی خواتین ٹی 20، آج فائنل میں کانکررز اور اسٹارز مدمقابل

قومی خواتین ٹی 20، آج فائنل میں کانکررز اور اسٹارز مدمقابل


کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل ہفتے کو کانکررز اور اسٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کی کپتان فاطمہ ثنا اور سدرہ امین کامیابی کیلئے پرعزم ہیں ۔کانکرز اور اسٹارز نے لیگ میچوں میں دس، دس پوائنٹس حاصل کیے تھے لیکن کانکررز نے بہتر رن ریٹ پر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ اسٹارز نے چیلنجرز کو کوالیفائر میں شکست دی تھی۔ فاتح ٹیم کو پندرہ لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم کو دس لاکھ روپے ملیں گے۔ کانکررز کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ، دلچسپ فائنل کی توقع کرتے ہیں۔ اسٹارز کی کپتان سدرہ امین نے کہا کہ ہماری اسپنرز نے فائنل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ گروپ مرحلے میں کانکررز کو دو بار شکست دی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات