40 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومقومی خبریںڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ نے بھارت کی...

ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ نے بھارت کی پراکسی وار کو ’فتنہ الہندوستان‘ کا نام دے دیا


اسکرین گریب

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور سیکریٹری داخلہ نے بھارت کی پراکسی وار کو فتنہ الہندوستان کا نام دے دیا۔

اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر اور سیکریٹری داخلہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خضدار حملہ فتنہ الہندوستان نے کیا، بلوچستان میں حملے کا واقعہ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی را کی سرپرستی میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور میں بری طرح ناکام ہوا ہے، بھارت نے اب دہشت گرد پراکسیز کو بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کا حکم دیا ہے۔

سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان ان نیٹ ورکس کو ختم کرے گی، ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ دہشت گردی کی ان کارروائیوں پر سخت ایکشن ہو گا، فتنہ الہندوستان نے اب سافٹ ٹارگٹس پر حملے شروع کیے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اپریل 2024ء سے بلوچستان میں معصوم شہریوں کو قتل کر رہا ہے، 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس میں خواتین اور بچوں سمیت 30 سے زائد شہریوں کو قتل کیا گیا، بھارت کے پاس ایسے کون سے ثبوت تھے جس کی بنیاد پر 6 اور 7 مئی کو شہریوں پر حملے کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس تھی کہ وہ اپنے اثاثوں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کو فعال کریں گے، 6 مئی اور 10 مئی کے درمیان فنتہ الہندوستان نے 33 دہشت گرد حملے کیے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گرفتار دہشت گردوں نے بھارت کی پشت پناہی کا اعتراف کیا ہے، بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، 21 مئی کو بھارت کے حکم پر فتنہ الہندوستان نے یہ سب کچھ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات