ایمسٹرڈیم(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا دعویٰ ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ عسکری کشیدگی کا خاتمہ براہ راست دو طرفہ بات چیت کا نتیجہ تھا، جس میں بین الاقوامی سطح پر اور بالخصوص امریکہ کی طرف سے کوئی ثالثی نہیں ہوئی تھی اور آپریشن سندور جاری ہے تاہم وقتی طور پر غیر فعال ہے۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر آج کل جرمنی اور نیدرلینڈز کے دورے پر ہیں، جہاں وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر نئی دہلی کا موقف پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔