39 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری

پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات جاری


پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرضوں اور گرانٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

دستاویز کے مطابق پاکستان کو رواں مالی سال 10 ماہ میں 6 ارب ڈالرز سے زائد فنڈز ملے جس میں 5 ارب 92 کروڑ ڈالرز قرضہ اور 15 کروڑ 83 لاکھ ڈالرز گرانٹ شامل ہے۔

دستاویز میں بتایا ہے کہ رواں مالی سال بیرونی مالی معاونت کا ہدف 19 ارب 39 کروڑ ڈالرز ہے۔

دستاویز کے مطابق 10 ماہ میں آئی ایم ایف سے ملنے والے 2.1 ارب ڈالرز اس کے علاوہ ہیں، سعودی عرب، امارات اور چین نے 6 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس رول اوور بھی کیے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ جولائی تا اپریل عالمی مالیاتی اداروں سے 2 ارب 97 کروڑ ڈالرز ملے، اس دوران چین، امریکا سمیت مختلف ممالک نے پاکستان کو 37 کروڑ ڈالرز قرض دیا، پاکستان نے 10 ماہ میں 76 کروڑ ڈالرز کا بیرونی کمرشل قرضہ حاصل کیا۔

دستاویز کے مطابق نیا پاکستان سرٹیفکیٹ سے ایک ارب 61 کروڑ ڈالرز حاصل ہوئے، بجٹ سپورٹ کی مد میں 10 ماہ میں 3 ارب ڈالرز سے زائد حاصل ہوئے، مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 63 کروڑ ڈالرز حاصل ہوئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات