ناٹنگھم (جنگ نیوز)انگلینڈ کےخلاف ٹرینٹ برج واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کو اننگز سے شکست کا خطرہ ہے۔ جمعہ کو دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز 565 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی۔ زیک کرالی 124، بین ڈکٹ 140، اولی پوپ 171، ہیری بروک نے 58 رنز بنائے ۔ جواب میں مہمان ٹیم پہلی اننگز میں 265 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ برائن بینیٹ نے 139 رنز کی دلیرانہ اننگز کھیلی۔ 8 بیٹرز دوہرے ہندسے میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ زمبابوے نے فالو آن کے بعد دن کے اختتام تک 2 وکٹ پر 30 رنز بنائے۔ وہ ابھی 270 رنز کے خسارے میں ہے۔