اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ لاہور کا وینیو اور لاہور کی ٹیم ہم پر بھاری رہی۔
لاہور میں شاداب خان نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ہم پانچ میچز ہارے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کا کہنا تھا کہ کمبی نیشن اچھا بن گیا تھا لیکن ہم نے غلطیاں کیں۔
شاداب خان کا کہنا تھا کہ آخری دو میچز میں اس طرح نہیں کھیلے جیسا ہمیں کھیلنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ جب 200 رنز کا تعاقب کر رہے ہوں تو مسئلہ ہو جاتا ہے۔
شاداب کا مزید کہنا تھا کہ کوشال پریرا کے خلاف ہم پلان کے مطابق بولنگ نہیں کر سکے۔