35 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہومتحدہ عرب امارات؛ سوشل میڈیا کمنٹس پرنوجوان پر بھاری جرمانہ عائد

متحدہ عرب امارات؛ سوشل میڈیا کمنٹس پرنوجوان پر بھاری جرمانہ عائد



AL AIN:

متحدہ عرب امارات میں ایک شہری کو سوشل میڈیا میں ہتک آمیز کمنٹس کرنے کی بھاری قیمت چکانا پڑی۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سول، کمرشل اور انتظامی امور کی عدالت العین نے ایک نوجوان کو کاروباری شخص کے خلاف سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ہتک آمیز کمنٹس کے ذریعے ان کے  دکان کی شہرت خراب کرنے اور اس کے نتیجے میں مالی نقصانات پر انہیں 70 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق کاروباری شخص عدالت میں مذکورہ نوجوان کے خلاف درخواست دائر کی تھی اور مالی اور اخلاقی نقصان سمیت کورٹ فیس اور قانونی اخراجات کی مد میں دو لاکھ درہم ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

درخواست میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزم نے بیانات شائع کرکے ان کے کاروبار کو تباہ کردیا ہے، جس سے ان کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور اس کے نتیجے میں ان کو مالی نقصان بھی ہوا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ بیانات سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کمنٹس کے طور پر پوسٹ کیے گئے تھے۔

ملزم نے عدالت سے کاروباری شخص کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی تھی اور انہوں نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار نے جس دورانیہ میں نقصان کا دعویٰ کیا ہے، اس عرصے کے ٹیکس ریٹرنز عدالت وفاقی ٹیکس حکام سے طلب کرے۔

انہوں نے مزید مطالبہ کیا تھا کہ درخواست گزار سے ان کے قانونی اخراجات بھی لیے جائیں گے اور اس کے علاوہ سرٹیفکیٹس، آن لائن گفتگو کے اسکرین شاٹس سمیت دستاویزات بھی طلب کی جائیں۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم پچھلے مقدمے میں پہلے ہی مجرم ثابت ہوچکا ہے اور ان پر ہتک عزت کا جرم ثابت ہوتا ہے اور ملزم کو حکم دیا کہ وہ درخواست گزار کو 70 ہزار درہم ہرجانے کے طور پر ادا کرے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات