ہالی ووڈ اداکارہ نیکول کڈمین نے کہا ہے کہ والدہ کی موت نے میری ذات کے ہر پہلو کو بدل دیا ہے۔
57 سالہ نکول کڈمین کی والدہ جینیل این کڈمین گزشتہ برس ستمبر میں 84 برس کی عمر میں چل بسی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق نیکول کڈمین نے اپنے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اداکارہ حالیہ برسوں میں کافی مصروف ہیں، مختلف پروجیکٹس اور ریلیز کے ساتھ انہیں ذاتی سانحے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
حالیہ انٹرویو میں نکول کڈمین نے اپنی والدہ کی موت پر دل کھول کر بات کی اور بتایا کہ میں غم کے سفر پر ہوں، والدہ کی جدائی نے میری ذات کا ہر پہلو بدل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں والدہ سے ہر دوسرے یا تیسرے دن بات کرتی تھی، چاہے میں دنیا کے کسی بھی کونے میں ہوں، صبح 5 بجے اٹھ کر چہل قدمی پر جاتی تو اُن سے 1 گھنٹہ بات کرتی۔
ہالی ووڈ اداکارہ نے مزید کہا کہ میں والدہ سے متعلق بہت جذباتی ہوں، شرمندہ بھی کیونکہ میں نے اس معاملے بہت زیادہ بات کرلی ہے، اب کوشش ہے خاموش رہوں یا گفتگو صرف نجی زندگی تک رکھوں۔
نیکول کڈمین کو والدہ کی وفات کی خبر اُس وقت ملی جب وہ وینس فیسٹیول میں فلم بے بی گرل کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیت چکی تھی، اُن کی جگہ ہارلینا رین نے ایوارڈ وصول کیا اور اُن کا تحریری بیان پڑھ کر سنایا۔
اس بیان میں اداکارہ نے کہا تھا کہ میں صدمے میں ہوں، مجھے اپنے خاندان کے پاس لوٹنا ہے، یہ ایوارڈ اپنی والدہ کے نام کرتی ہوں، میں شکرگزار ہوں، زندگی میں یہ موقع دل توڑ دینے والا ہے اور میرا دل ٹوٹ چکا ہے۔