30 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںفائنل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑے نقصان سے بچ گئی

فائنل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بڑے نقصان سے بچ گئی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹر سیزن 10 کے فائنل سے قبل بڑے نقصان سے بچ گئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر حسن نواز بڑی انجری سے بچ گئے ہیں، ٹیم ترجمان کے مطابق بیٹر کی ایکسرے رپورٹس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان کے مطابق حسن نواز اتوار کو پی ایس ایل 10 کے فائنل کےلیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دستیاب ہوں گے۔

لاہور سٹی کرکٹ ایسویسی ایشن گراؤنڈ میں ٹیم پریکٹس کے دوران حسن نواز کا پاؤں مڑ گیا تھا، انہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات