35 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہارورڈ میں غیرملکی طلبہ کو داخلہ نہ دینے کے ٹرمپ انتظامیہ کے...

ہارورڈ میں غیرملکی طلبہ کو داخلہ نہ دینے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا گیا


فائل فوٹو۔

امریکی عدالت نے ہارورڈ یونیورسٹی میں غیرملکی طلبہ کو داخلے نہ دیتے کے فیصلے پر عمل درآمد روک دیا۔ 

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی کو غیرملکی طلبا کو داخلے دینے سے روک دیا تھا۔

ٹرمپ انتظامیہ نے جمعرات کو ہارورڈ یونیورسٹی کا غیر ملکی طلبا کو داخلہ دینے کا اختیار منسوخ کر دیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ 

یونیورسٹی انتظامیہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس اقدام سے یونیورسٹی اور 7 ہزار غیرملکی طلبہ پر اثر پڑے گا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات