35 C
Lahore
Saturday, May 24, 2025
ہومغزہ لہو لہوصوبائی وزیرتوانائی کی ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی...

صوبائی وزیرتوانائی کی ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت



کراچی:

سندھ کے وزیرتوانائی ناصر حسین شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے معیار کا خیال رکھنے پر زور دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ توانائی کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم احمد شاہ، سیکریٹری توانائی مشتاق احمد سومرو، پروجیکٹ ڈائریکٹر ایس ایس ای پی محفوظ قاضی، سی ای او (ایس ٹی ڈی سی) سلیم شیخ کے علاوہ دیگر افسران بھی شریک تھے۔

وزیر توانائی سندھ نے اجلاس کے حوالے سے بتایا کہ محکمہ توانائی کے جاری مختلف منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ناصر حسین شاہ نے ہدایت کی کہ تمام جاری منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے اور تمام اسکیموں میں معیار کا خاص خیال رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیموں میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے اور اجلاس میں اگلے مالی سال 26-2025 کے لیے نئی ترقیاتی اسکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر توانائی نے کہا کہ آئندہ مالی سال کی ترقیاتی اسکیموں کے لیے تمام ترقانونی تقاضوں کو پورا کیا جائے اور ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری اسکیموں کو مکمل کرنے کے لیے تجاویز پیش کی جائیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات