اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پرول پر رہائی کی درخواست پر سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 14 مئی کی سماعت کا آرڈر جاری کیا۔
عدالت نے علی امین گنڈاپور کی درخواست پر وکلاء سے مزید معاونت طلب کرلی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی پرول پر رہائی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور نہیں کیے جاسکے۔